Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چمن :  ایس ایس پی خود کش حملے میں شہید

چمن :  ایس ایس پی خود کش حملے میں شہید
July 10, 2017

 

چمن (92نیوز)چمن میں بوغرہ روڈ پر ایس ایس پی کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت18افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے مصروف ترین علاقے بوغرہ روڈ پر ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکہ اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایس ایس پی کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی جبکہ آس پاس کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید جبکہ انکے ڈرائیور اور گن مین سمیت15سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ آس پاس کی دکانوں میں موجود عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ ´۔۔۔۔واقعہ میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہید ایس ایس پی ساجد خان مہمند کا جسد خاکی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ لایا گیا۔ پولیس لائن میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری آئی جی ایف سی ،آئی جی پولیس اور صوبائی وزراءسمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد شہید ایس ایس پی کی میت انکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔