Friday, January 27, 2023

چلی میں وہیل مچھلیوں کی آوازوں کے کنسرٹ کا انعقاد

چلی میں وہیل مچھلیوں کی آوازوں کے کنسرٹ کا انعقاد
چلی ( 92 نیوز) چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں  سمندر کے بیچوں  بیچ ایک منفرد کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنسرٹ میں نہ کوئی موسیقی تھی اور نہ کسی گلوکار کی پرفارمنس  بلکہ شائقین کو وہیل کی آواز پر مبنی ڈاکومنٹریز چلائی گئیں۔ اس کنسرٹ کا مقصد لوگوں کو بحرجنوبی اوقیانوس کی باسی دنیا کی سب سے بڑی میمل کے بارے میں آگاہی دنیا تھا، اس موقع پر وہیل مچھلیوں کے اصلی ڈھانچوں کی نمائش بھی کی گئی۔