Saturday, July 27, 2024

چلی میں لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کیخلاف احتجاج

چلی میں لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کیخلاف احتجاج
April 27, 2020
سان تیاگو (92 نیوز) چلی میں پچاس افراد نے لاک ڈاؤن کے باوجود ماسک اور حفاظتی سوٹس پہن کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ دارالحکومت سان تیاگو میں پچاس افراد کی جانب سے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا گیا۔ شرکا نے صدر سبیچئن پنیرا کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے نئے آئین پر فوری ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور واٹر کینن ٹرکس کے آنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ چلی میں نئے آئین پر ریفرنڈم اتوار کو ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وباء کے باعث اسے اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔