چلی میں سیلاب سے 4افراد ہلاک80ہزاربنیادی سہولیات سے محروم

کوپیاگو(ویب ڈیسک)چلی میں سیلاب سے4افراد ہلاک 80 ہزار افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔
شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے چلی میں تباہی مچادی ہے ۔
ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ، جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔
سیلاب سے کوپیاگو اور انتو فاگسٹا کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اسی ہزار سے زائد افراد بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔
بجلی اور راستے بند ہیں جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے
گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چلی میں آنے والی شدید بارشوں نے پچھلے اسی سال کا ریکارڈ توڑدیاہے۔