Monday, December 5, 2022

چلی میں بس حادثہ ، 21 افراد ہلاک

چلی میں بس حادثہ ، 21 افراد ہلاک
چلی ( 92 نیوز) چلی میں خوفناک بس حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 21 ہی زخمی ہو گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ  چلی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر بس  بے قابو ہوکر ایک سو اکتیس فٹ  گہری کھائی میں جاگری ۔ حکام کے مطابق بدقسمت بس میں پچاس مسافر سوار تھے ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔