چلی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکول بند، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل
سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ خراب موسم کی وجہ سے اسکول بند کر کے ییلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
چلی کے علاقے اراؤ کینیا میں سیلاب سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی یونٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ییلو الرٹ جاری کرنے کا مقصد آئندہ کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے بہتر تیاری کرنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی پشین گوئی کی ہے۔