Thursday, December 1, 2022

چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو انسٹی ٹیوٹ قرار دینے کا معاملہ لٹک کر رہ گیا

چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو انسٹی ٹیوٹ قرار دینے کا معاملہ لٹک کر رہ گیا
فیصل آباد(92نیوز)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو انسٹی ٹیوٹ قرار دینے کا معاملہ لٹک کر رہ گیا، انسٹیٹیوٹ کا درجہ نہ ملنے پرفنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں پراعتراضات لگا دیئے، 24 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرز کی ضرورت ہونے کے باوجود تاحال تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کا ایشاء کا سب سے بڑاچلڈرن بنانے کا عزم جسکا پہلا فیزمکمل ہے اورہسپتال میں ایک سال سے بچوں کا علاج بھی جاری ہے مگریہاں تاحال کوئی ایسوسی ایٹ اوراسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر ہی موجود نہیں، ڈاکٹرزکی تعیناتی کیلئے بھیجی جانے والی سمری پربھی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض لگادیئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ قراردینے کے حوالے سے دو ماہ قبل سمری سیکرٹری صحت کو بھیجی تھی جہاں سے منظوری کے بعد یہ سمری وزیر اعلی پنچاب کے پاس پہنچ گئی ہے ضلعی انتظامیہ بھی انسٹیٹیوٹ قرار دینے کے لئے کوششں میں مگن ہے۔