Friday, September 13, 2024

چلبل پانڈے سچ مچ لٹ گئے

چلبل پانڈے سچ مچ لٹ گئے
October 10, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) میڈیا میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کے لٹنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق ممبئی کے ایک نائٹ کلب میں چار حسینائیں سلمان کی فین بن کر آئیں اور باتوں ہی باتوں میں ان کا بٹوہ، عینک اور پینڈنٹ لے اڑیں۔ اب کوئی چلبل پانڈے سے پوچھے کہ بھائی جان اتنا کچھ ہو گیا اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلا۔ دوسری جانب سلمان خان کی بہن ارپتا کا کہنا ہے کہ سلمان کسی نائٹ کلب نہیں گئے تھے لیکن پروڈیوسر نندتا سنگا نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے کوئی شکایت درج کرنے کے بجائے اپنی سکیورٹی میں اضافے کی بات کہی ہے۔