Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چلاس : چار سال کے بچے کا قتل معمہ بن گیا

چلاس : چار سال کے بچے کا قتل معمہ بن گیا
October 6, 2015
چلاس(92نیوز) گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں لاپتہ ہونیوالے  چار سال کےبچے کا قتل معمہ بن گیا والدین اور عاملوں نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ بچے کو جنات نے قتل کیا،گلگت بلتستان کے وزیر خوراک جانباز خان نے بھی  والدین کے  موقف کی بھر پور تائید کر دی۔ تفصیلات کےمطابق جنات کی طرف سے کسی کی ہلاکت کے بارے  میں  قصے کہانیوں میں  ہی سنا گیا تھا لیکن ایسا ہی دعویٰ کر دیاچلاس میں قتل ہونے والے کم سن بچے کے والدین نے۔ بچے کے والدین کے مطابق  ان کا بیٹا احمد اپنی والدہ کے ساتھ دو ہفتے قبل  پانی لینے گیاجہاں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا،بچے کی  تلاش کےلئے والدین نے عاملوں کا سہارا لیا جس پر پتہ چلا کہ  چار سالہ احمد کو جنات اٹھا کر لئے گئے  تھے اور قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کوکسی نے قتل کیا ہے جبکہ والدین  اورعاملوں کا کہنا ہے کہ بچے  کو جنات نے ہی قتل کیا ہے،اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیرِ خوراک جانباز خان کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جنہوں نے عاملوں کے موقف کی بھرپورتائید کردی ہے مقامی لوگوں کے مطابق ماضی میں بھی  کئی بچوں کو  جنات نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے عاملوں کے مفروضوں کو غلط قرار دیتے ہوئے بچے کی قبر کشائی کےلئے عدالت سے رجوع کیا اور قبر کشائی کرکے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔