Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چلاس ، اسکول جلانے کے واقعات کے بعد فورسز کا سرچ آپریشن ، 3 دہشتگرد گرفتار

چلاس ، اسکول جلانے کے واقعات کے بعد فورسز کا سرچ آپریشن ، 3 دہشتگرد گرفتار
August 5, 2018
چلاس (92 نیوز) دیامر میں اسکول جلانے کے واقعات کے بعد فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک  جبکہ اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مارا گیا دہشت گرد کمانڈر شفیق کے نام سے جانا جاتا تھا۔ آپریشن میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک کانسٹیبل شہید اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ادھر اسکولوں پر حملوں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات  بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی  گزشتہ روز گلگت بلتستان میں تعلیم دشمن عناصر کی مذموم کارروائی پر از خود نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ہلاک دہشتگرد کے گھر سے خود کش جیکٹ، گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی دیامر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔