چشمہ ہائیڈرو کے بعد نیوکلیئر پاور پلانٹ ون اور ٹو بھی ٹرپ کرگیا
اسلام آباد(92نیوز)نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کی وجہ سے چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے بعد نیوکلیئر پاور پلانٹ ون اور ٹو بھی ٹرپ کر گیا ہے جس سے مزید چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے نکل گئی ہے اور ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہے ۔
وزارت پانی وبجلی کے مطابق ایٹمی توانائی بحال ہونے میں دس گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔