Tuesday, October 4, 2022

چشتیاں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

چشتیاں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
چشتیاں(92نیوز)چشتیاں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں کالی شاہ  کے دربار کے سامنے سے پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی ہے ۔ کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضسے سے پانچ کلو بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کر لئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق دہشتگرد دربار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دوسری طرف دہشتگردی کی گرفتاری کے بعد پورے شہر میں سکیورٹی ایک بار پھر سخت کر دی گئی ہے ۔