Sunday, October 2, 2022

چشتیاں : زمین کے تنازع پر فائرنگ 2خواتین سمیت 10افراد زخمی

چشتیاں : زمین کے تنازع پر فائرنگ 2خواتین سمیت 10افراد زخمی
  چشتیاں(92نیوز)ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے علاقے چشتیہ پارک کالونی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ میں دو خواتین سمیت دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ زمین کے تنازع پر ہوا جس میں دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے اور حالات پورے کنٹرول میں ہیں ۔