Saturday, July 27, 2024

چری سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج

چری سیکٹرپر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج
April 3, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج۔۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کنٹرول لائن کے سکیٹر چری کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو  دفترخارجہ طلب کیا گیا اور انھیں احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی جنگ بندی معاہدے کے خلاف ہے ۔دو روزقبل چری کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان عتیق قریشی شہید ہوگیا تھا۔