Sunday, October 2, 2022

چدم برم نے مودی کی نا اہلی پر آرٹیکل لکھ ڈالا

چدم برم نے مودی کی نا اہلی پر آرٹیکل لکھ ڈالا
ممبئی ( 92 نیوز) مودی سرکار کی پانچ سالہ کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے، بھارت کےسابق وزیرداخلہ پی کے چدم برم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نا اہلی پر  آرٹیکل لکھ ڈالا ۔ چدم برم نے لکھا کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار کی نا اہلی ہے ، حکومت نے پلوامہ اور بالا کوٹ حملے کو مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا۔ بھارتی عوام کو ہوش کےناخن لینے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی کےحامی یہ بتائیں کہ کیا ان پانچ سالوں میں آپ خود کو محفوظ شہری محسوس کرتےہیں؟۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا خواتین خود کو گھر سے باہر محفوظ محسوس کرتی ہیں؟، کیا آپکو اس ملک میں ذات اور مذہب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا خوف نہیں ہے؟۔ انہوں نےسوال اٹھایاکہ کیاواقعی مودی سرکار نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں؟، کیا کسانوں کی سالانہ کاشت میں اضافہ ہوا؟، کیاروزگاری کی شرح میں اضافہ ہواہے؟۔