Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چترال میں کیلاش فیسٹول کا آغاز، جوشی فیسٹول کے باقاعدہ اعلان، ڈھول کی تھاپ پر رقص

چترال میں کیلاش فیسٹول کا آغاز، جوشی فیسٹول کے باقاعدہ اعلان، ڈھول کی تھاپ پر رقص
May 14, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) چترال میں کیلاش فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس وقت علاقے کی سب سے بڑی تہوار میں حصہ لے رہے ہیں۔ چترال میں سردی کا زور ٹوٹتے ہی کالاش قبیلے کی جوشی تہوار کی رسومات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ اب دودھ جمع کرنے کی رسم چھیرتیک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس تہوار کے موقع پر مذہبی پیشوا دیوتا (مالوش) میں حاضری دے کر سرو کے پتوں سے آگ جلاتا ہے اور خشک انگور اور دیگر لوازمات مالوش کے سامنے پیش کرتا ہے۔ جوشی فیسٹول کے باقاعدہ اعلان پر کیلاش کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرنے کے لئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس تہوار کے موقع پر پچ انجیئک کی رسم ادا کی جائے گی۔ اس رسم میں پانچ سے سات سال کے بچوں کو کالاش کے نئے کپڑے پہنا کر اُن کو بپتسمہ دیا جائے گا۔ بچوں کے نانا، ماموں کپڑے پہنانے کی رسم ادا کرتے ہیں، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر کالاش قبیلے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس تہوار میں گُل پاریک کی رسم ادا کی جائے گی جس میں گاﺅں کے تمام زچہ وبچہ پر دودھ چھڑکا جاتا ہے اور وہ یوں اس قبیلے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ تہوار 16مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔