Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چترال اور گردو نواح میں بارشوں سے تباہی ،رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں ،فوجی جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف

چترال اور گردو نواح میں بارشوں سے تباہی ،رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں ،فوجی جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف
July 21, 2015
چترال(92نیوز)چترال اور گردونواح میں جاری بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی ہے ، چترال میں سیلاب کے باعث مختلف وادیوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، طغیانی سے کیلاش ، بمبوریت ، گرم چشمہ اور سب ڈویژن مستوج کی سڑکیں ابھی تک بند ہیں جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال اور گردونواح میں جاری بارشوں نے ضلع بھر میں نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے ،سیلاب کے باعث مختلف وادیوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، طغیانی سے کیلاش ، بمبوریت ، گرم چشمہ اور سب ڈویژن مستوج کی سڑکیں کھولی نہیں جا سکیں،جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، بپھری لہروں سے سیکڑوں مکانات ، دکانیں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ سیلاب کی صورتحال پر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مقامی ایم این اے افتخار الدین نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بارشوں کے باعث صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے امدادی سامان پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں کور کمانڈر پشاور بھی چترال پہنچ گئےہیں۔