Wednesday, September 28, 2022

چترال: آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

چترال: آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

چترال (92 نیوز) چترال کے دروش بازار میں آگ لگنے سےکباڑ اورسپئیر پارٹس کی درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ آگ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
چترال کےدروش بازارکی کباڑی مارکیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے، پولیس اور شہریوں نےمل کر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ سے کباڑ کی 60 اور سپئیر پارٹس کی 50 سے زائد چھوٹی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں اورلاکھوں روپے کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔