Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چاہیں تو 7دن میں اپنے شہیدوں کا بدلہ لے سکتے ہیں،طاہر القادری

چاہیں تو 7دن میں اپنے شہیدوں کا بدلہ لے سکتے ہیں،طاہر القادری
August 20, 2016
  لاہور(92نیوز) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چاہیں تو سات دن میں اپنے شہیدوں کا بدلہ لے سکتے ہیں لیکن قانون ہاتھ میں لے کر امن کو تہہ و بالا نہیں کرنا چاہتے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور اور فیصل آباد میں تحریک قصاص سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا ہے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جان کے بدلے جان لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہیں تو سانحہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا بدلہ صرف سات دنوں میں لے لیں لیکن قانون ہاتھ میں لے کر ملک کے امن کو تہہ و بالا نہیں کرسکتے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  علامہ اقبال اورقائداعظم بھی موجودہ سسٹم میں  حکمرانوں  سےالیکشن نہیں جیت سکتے پنجاب  اغوا برائے تاوان اور وارداتوں میں نمبر ون ہے مگر اسمبلیاں خاموش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب آج ہزار ارب کا مقروض ہے بیس ہزار ارب کا قرضہ ان پر پڑ چکا ہے پانچ ہزار ارب کا سی پیک میں قرضہ جمع ہوگیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 25ہزار ارب کے مقروض ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر یہ لوگ رہتے ہیں تو 30ہزار ارب قرضہ چڑھ جائے گا ،انھوں نے معاشی طور پر ملک کا کباڑہ کر دیا ہے   فرعون کی طرح یہ اس ملک پر قابض ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ  احتجاج اوردھرنوں کاپہلامرحلہ28اگست کوختم ہوگااور آئندہ کی تاریخ دو نگا اور بتاوں کا کہ آگے کیا کرنا ہے۔طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ  بلوچستان کے متعلق مودی کے بیان پر وزیراعظم نواز شریف کو خود بولنا چاہیے تھا۔