Thursday, September 19, 2024

چاہتے ہیں اچھے انداز میں آغاز ہو، شاہ محمود قریشی

چاہتے ہیں اچھے انداز میں آغاز ہو، شاہ محمود قریشی
August 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نومنتخب ارکان اسمبلی کی ایوان میں آمد پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں اچھے انداز میں آغاز ہو، اپوزیشن کی طرف سے اچھا جواب آئے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا  قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ آج سے نئے پاکستان کا آغاز ہو رہا ہے۔ شفقت محمود بولےاپوزیشن کا حق ہے اپوزیشن کرے، ملک کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں ، امید ہے سب جماعتیں مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔ تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار اسد قیصر نے کہا لیڈرشپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کو ساتھ  لے کر چلیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مضبوط اپوزیشن جمہوریت کی شان ہے، حکومت چلے گی۔وہ اسمبلی زیادہ جاندار ہوتی ہے جس میں اپوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔