Monday, December 5, 2022

چاچا ٹی ٹونٹی نے احمد شہزاد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

 چاچا ٹی ٹونٹی نے احمد شہزاد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سیلفی کنگ  احمد شہزاد ایک اور تنازع میں پھنس گئےکرکٹ کو جنون کی حد تک چاہنے والے چاچا  ٹی ٹونٹی نے مبینہ طور پر پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی بدتمیزی پر ان سے معافی طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چاچا ٹی ٹوینٹی نے کہا ہے کہ احمد شہزاد نے دس دن تک معافی نہ مانگی  تو احتجاج کروں گا، بدتمیزی کے خلاف احتجاج کرنا میرا حق ہے۔ چاچا ٹی ٹونٹی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے احمد شہزاد سے تصویر بنوانے کی درخواست کی اس پر احمد شہزاد نے ان سے بدتمیزی شروع کردی اور چلے جانے کو کہا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پاکستانی ٹیم سے محبت کرنے والے محمد زمان کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کے شوقین ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم کی ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں تاہم ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان سے بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔ چاچا کرکٹ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ دس دن کے اندر اندر معافی آگئی تو ٹھیک ورنہ انہیں احتجاج کا پورا پورا حق ہے ۔