Thursday, December 1, 2022

چاند پر جانے والا آخری امریکی خلاباز جین سرنن دنیا سے کوچ کر گیا

چاند پر جانے والا آخری امریکی خلاباز جین سرنن دنیا سے کوچ کر گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان کیپٹن جین سرنن انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 82سال تھی۔ ناسا نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیپٹن سرنن دو بار چاند پر گئے۔ 1969 میں وہ اس اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی تاہم وہ اترا نہیں۔

اس کے تین سال بعد وہ اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انہوں نے وہاں تین دن بسر کیے۔ ان کے بعد سے آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔

کیپٹن جین پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ میں ایوی ایٹر تھے اور انھیں 1963 میں ناسا نے اپنے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔