Wednesday, November 29, 2023

چاند نواب  پاکستان کے ہی ںہیں  بھارت کے بھی چاند ہیں : بھارتی سنوکر کھلاڑی

چاند نواب  پاکستان کے ہی ںہیں  بھارت کے بھی چاند ہیں : بھارتی سنوکر کھلاڑی
August 7, 2015
کراچی(92نیوز)بھارتی کھلاڑی کھیلنے تو سنوکر آئے تھے مگر  چاند نواب کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے کسی نے سلیفی بنوائی تو تو کوئی تعریفوں کے پل باندھنے لگا۔مہمان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چاند نواب پاکستان کے ہی نہیں بھارت کے بھی چاند ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیوں پر  تو چاند نواب کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، کراچی میں ورلڈ سنوکر سکس ریڈ ایند ٹیم ایونٹ میں شرکت کے آنے والے بھارتی کھلاڑی بھی چاند نواب کے دیوانے نکلے ۔ میچ کے دوران جب ورلڈ چیمپئن  پنکج ایڈوانی  کو پتہ چلا کہ بجرنگی بھائی جان کے اصل چاند نواب بھی موجود ہیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اس کے بعد سیلفیاں بنانے والوں کی قطاریں لگ گئیں ،بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے چاند نواب سے ملاقات کی خواہش تھی ۔ ورلڈ چمپیئن پنکج ایڈوانی کا کہنا ہے کہ فلم تو نہ دیکھ سکا مگر چاند نواب سے ملاقات ہوگئی،پاکستانی صحافی چاند نواب نے بھرپور پذیرائی پر بھارتی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ chand chandss