Wednesday, September 18, 2024

  چاند نواب تشدد کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

   چاند نواب تشدد کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی
October 3, 2015
کراچی(92نیوز)مقامی عدالت نے92 نیوزکےسینئررپورٹرچاندنواب تشددکیس کی سماعت10اکتوبرتک ملتوی کردی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی مقامی عدالت میں نائنٹی ٹونیوزکےسینئررپورٹرچاندنواب تشددکیس کی سماعت ہوئی توکینٹ ریلوےپولیس اسٹیشن کےایس ایچ اواورچاندنواب کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے،ایس ایچ اونےموقف اپنایاکہ انہیں تاحال کیس کی انکوائری نہیں ملی،انکوائری ٹیم کاجائزہ لےکررپورٹ پیش کروں گا،مہلت دی جائے،جبکہ چاندنواب کےوکیل نےریلوےپولیس کی انکوائری رپورٹ پراعتراضات داخل کرانےکیلئےاجازت طلب کی،عدالت نےوکیل کی استدعامنظورکرتےہوئےکیس کی سماعت دس اکتوبرتک ملتوی کردی۔