Sunday, September 15, 2024

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی، عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی، عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی
July 10, 2021

کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی جبکہ عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ 

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر ہوگی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔