Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے 2شرائط پیش کیں : چودھری نثار

پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے 2شرائط پیش کیں : چودھری نثار
August 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنےسیاسی مخالفین  کوچیلنج کردیا کہتےہیں  پیپلزپارٹی نے حکومت کاساتھ دینےکےلئےدوشرائط پیش کیں۔بلاول بھٹو اورایان علی کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  چودھری نثارنےاپنی طویل پریس کانفرنس میں توپوں کارخ بھارت کےساتھ ساتھ سیاسی مخالفین  کی جانب  بھی رکھا بلکہ انہوں نےتواپنےاوپرتنقیدکرنےوالوں کوچیلنج بھی کردیاکہ  آئیں مل بیٹھ کرمذاکرات  کرتےہیں جس کےلئےانہوں نےتین  آپشن بھی دےدئیے۔ا لزامات لگانے کے بجائے کمیشن بنادیا جائے جس کے لئے میڈیا، جوڈیشل کمیشن اور تیسرا سپریم کورٹ کا فورم ہے۔ وزیرداخلہ نےپیپلزپارٹی پرتابڑتوڑحملےکئےاوردعوی کیاکہ  پیپلزپارٹی نےحکومت کاساتھ ینےکےلئےدوشرائط پیش کیں۔۔ وزیرداخلہ  نےپریس کانفرنس میں  الزام لگایاکہ بلاول بھٹو اورایان علی کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے جاتے ہیں جس کی  ایف آئی اےتحقیقات کررہا ہے۔ چودھری نثار نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ  نیشنل ایکشن پلان کےچارنکات پرتیزی سےکام ہواجووزارت داخلہ کےذ مےہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے باقی 10نکات صوبوں کے ذمہ ہیں۔ قبل ازیں  وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کی تصدیق ایک ناممکن کام تھا لیکن چالیس دن میں تین کروڑ بارہ لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق کر لی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی آپریشن ناقابل قبول ہے، بھارت کے خلاف مؤقف پر ایک پارٹی کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ہوگا۔