چالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (92نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن ملزم شکیل عرف بابا کو12 اکتوبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کارکن ملزم شکیل عرف بابا کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کوبارہ اکتوبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کا ریمانڈ غیرقانونی اسلحہ کے مقدمے میں دیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملزم کا ریمانڈ منظور کیا تھا۔