چار ماہ سے معطل انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
لاہور ( 92 نیوز) کورونا سے احتیاط ضروری ، پولیو سے تحفظ لازم ، چار ماہ سے معطل انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد،کراچی،کوئٹہ، اٹک، جنوبی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں بچوں کو ویکسین پلائی جارہی ہے۔
انسداد پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکار ماسک، سینی ٹائزرسمیت حفاظتی سامان کا استعمال کررہے ہیں۔