Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چار ستمبر کو بینکوں سے لین دین بند، 9ستمبر کو شٹرڈاﺅن !!! ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر احتجاجی تحریک آج سے شروع کرینگے

چار ستمبر کو بینکوں سے لین دین بند، 9ستمبر کو شٹرڈاﺅن !!! ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر احتجاجی تحریک آج سے شروع کرینگے
September 2, 2015
لاہور / اسلام آباد / کراچی / پشاور (92نیوز) ملک بھر میں تاجر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں شہر شہر ریلیاں ہوں گی۔ چار ستمبر کو بینکوں سے لین دین بند، 9ستمبر کو شٹر ڈاون ہو گا۔ تاجروں نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے، کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لئے تاجر ایک مرتبہ پھر پاورشو کریں گے۔ آج پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی کیمپ لگے گا، صوبہ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے تمام دھڑے، قومی تاجر اتحاد اور دیگر تاجرتنظیمیں ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف ایک مرتبہ پھرمیدان سجائیں گی۔ تاجرتنظیموں کی جانب سے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا۔ اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہرکی اہم مارکیٹوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی۔ تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگرحکومت نے ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیاتوملک گیر احتجاجی پروگرام کااعلان کرینگے جومطالبات تسلیم کیے جانے تک جاری رہےگا۔ تاجر برادری کا مزید کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن ٹیکس جیسے ظالمانہ اقدامات کی روک تھام کے خلاف بھرپور اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو سود خور عالمی مالیاتی اداروں کے دباو پر ایف بی آر کی جانب سے مزید زیادتی اور ناانصافی پر مبنی اقدامات کیے جاسکتے ہیں اورمستقبل میں کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ فائلر اور نان فائلر کو بنیاد بناکر بینک کے کھاتوں سے امانت، زکوٰة، پنشن، فلاحی، غیرکاروباری اور حج و عمرہ کے لیے رکھی گئی رقوم سے بھی ودہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جارہا ہے۔