Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چار دن گزرگئے لیکن کراچی کا منظر نامہ تبدیل نہ ہوسکا

چار دن گزرگئے لیکن کراچی کا منظر نامہ تبدیل نہ ہوسکا
July 2, 2017

کراچی (92نیوز)چار دن گزرگئے لیکن کراچی کا منظر نامہ تبدیل نہ ہوسکا، سرجانی ٹاون سمیت مختلف علاقے جھیل اور تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں لیکن ووٹ لینے والوں کو ووٹ دینے والوں کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی کا علاقہ سرجانی ٹاون جہاں زندگی کا پہیہ پانی میں ڈوب گیا ہے ، سرجانی سیکٹر فور بی کی پانی میں ڈوبی سڑکیں، گلیاں اور مکان سیلاب کا منظر پیش کررہے ہیں، مساجد کے اطراف بھی پانی کا گھیراو ہے، جس کے باعث مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ادھر کورنگی کا کوئی بھی علاقہ بارش کے پانی سے محفوظ نہیں رہا تاہم ووٹ لینے والوں کو ووٹ دینے والوں کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں۔ اور تو اور اختیارات کا رونا رونے والے مئیر کراچی وسیم اختر مشکل وقت میں شہریوں کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک موجود ہیں۔