Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چار ایم کیو ایم کارکنوں سمیت سات ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

چار ایم کیو ایم کارکنوں سمیت سات ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
April 28, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنوں اور تین بھتہ خور بھائیوں سمیت سات ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے اعتراف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ پر دو ہزار روپے انعام ملتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیسے لے کر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے چار ملزم رینجرز کی گرفت میں آ گئے۔ رینجرز کے وکیل کے مطابق ملزم عدنان عرف کاکو نے 16‘ کاشف عرف کرشی نے 11‘ رحیم بیگ نے 9 اور محسن عرف بالی نے 18 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ملزموں کو ٹارگٹ کلنگ کے ہزار سے 1500 روپے ملتے تھے جبکہ لیاری میں ٹارگٹ کلنگ کرنے پر پارٹی کی طرف سے دو ہزار روپے انعام کے طور پر الگ سے ملا کرتے تھے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ پر شہریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے والے تین بھائیوں کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ ملزموں میں اظہر، مظہر اور اطہر اقبال شامل تھے ۔ اے ٹی سی نے استدعا منظور کرتے ہوئے ساتوں ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔ ملزموں کے خلاف پندرہ روز میں جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔