Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چار ارب 26 کروڑ ڈالر قرضہ کیسے واپس کریں ‘ وزارت خزانہ نے سر پکڑ لیا

چار ارب 26 کروڑ ڈالر قرضہ کیسے واپس کریں ‘ وزارت خزانہ نے سر پکڑ لیا
April 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) غیرملکی قرضوں کی واپسی نے وزارت خزانہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ 30 جون سے قبل حکومت کو چار ارب 26 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے غیرملکی قرضوں کی مد میں 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرناتھیں جن میں سے اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کے لگ بھگ قرضہ واپس کردیا گیا تاہم مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران وزارت خزانہ پر شدید دباو ہے۔ 30 جون سے قبل وزارت خزانہ کو 4 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ واپس کرنا ہے۔ غیرملکی قرضوں کی مد میں 1 ارب 91 کروڑ ڈالرواپس کرنے ہیں جبکہ شارٹ ٹرم قرضوں کی مد میں 88 کروڑ ڈالر کا قرضہ غیرملکی بنکوں کو واپس کرنا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا سود بھی ادا کرنا ہے۔ حکومت نے سود ادائیگی کے لیے مختص بجٹ میں سے 4 کروڑ ڈالرخرچ کرڈالے ہیں۔ یہ رقم ایشیئن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بنک کی فیس کے لیے دی گئی ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن نے وزارت خزانہ سے سپلیمنٹری گرانٹ مانگ لی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں تاہم غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔