Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چارمزید آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ، تحریک انصاف کی نشستیں 134 ہوگئیں

چارمزید آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ، تحریک انصاف کی  نشستیں 134 ہوگئیں
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) تخت لاہور کا تاج پی ٹی آئی کے سر سجنے کا قوی امکان پیدا ہوتا جا رہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں 134 نشستیں ہوگئی ہیں ، مزید چار آزاد امیدوار بھی کپتان کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آج رات مزید ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت سازی کی راہیں ہموار ہوگئیں ، مزید چار آزاد امیداوروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کےبعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سب سے زیادہ سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی۔ پی پی46 نارووال سے آزاد امیدوار پیر سید سعید الحسن ، پی پی 7 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والے آزاد  امید وار راجہ صغیر بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ملتان پی پی 217 سے منتخب ہونے والے شیخ سلمان نعیم نے  پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سلمان نعیم کا کہنا تھاکہ الیکشن سے پہلے بھی پی ٹی آئی کا حصہ تھے لیکن  ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ شیخ سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی  ۔  تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے  کہ پنجاب میں ہمارے 134  ایم پی ایز ہوچکے ہیں ۔مزید ایم پی ایز پی ٹی آئی میں  شامل  ہوں گے۔