Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چارلسٹن اوپن ٹینس: ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی فاتح

چارلسٹن اوپن ٹینس: ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی فاتح
April 13, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح سے ثانیہ مرزا ڈبلز کی انفرادی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر پہنچ گئیں۔ سنگلز فائنل میں اینجلیک کربر نے میدان مار لیا۔ ویمن ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کا مقابلہ تھا آسٹریلیا کی کیسی ڈیلاکا اور کروشیا کی ڈارجا جوراک سے، سوئس بھارت جوڑی نے مقابلہ چھے صفر اور چھے چار سے اپنے نام کیا۔ فتح کی بدولت ثانیہ مرزا ڈبلز میں عالمی نمبر ایک بننے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ انہیں یہ اعزاز کیریئر کے بارہویں سال حاصل ہوا ہے۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست دی۔ ان کی فتح کا سکور چھے دو، چار چھے اور سات پانچ رہا۔ یہ اینجلیک کربر کے کیریئر کا چوتھا ٹائٹل ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔