Saturday, July 27, 2024

چارسدہ ، 15سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش، ملزم فرار

چارسدہ ، 15سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش، ملزم فرار
January 31, 2018

چارسدہ ( 92 نیو ز) چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کی حدود میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کی گئی ۔

دو لڑکوں نے گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ متاثرہ  لڑکی کاکہناہے لڑکوں نےویڈیو بھی بنائی ۔

دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دانستہ طور پر ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی ۔