چارسدہ یونیورسٹی حملے کے 5 سہولت کار گرفتار

چارسدہ(92نیوز)دہشت گردی کو ایک اور شکست ہوگئی ہے باچا خان یونیورسٹی حملے کے پانچ سہولت کار پکڑے گئے ہیں دو کا تعلق چارسدہ اور تین کا درہ آدم خیل سے ہے۔
دہشت گردوں کی معلومات دینے پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس سے شہدا کی تعداد اکیس ہوگئی۔