Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چارسدہ: نوجوان کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

چارسدہ: نوجوان کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس  پھیل گیا
March 2, 2018

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں نوجوان نے شادی کی تقریب میں سرے عام فائرنگ کر دی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
سرعام قانون کی دھجیاں اڑانے والا نوجوان قانون کے رکھوالے کا بیٹا بتایا جاتا ہے جو چارسدہ میں شادی کی ایک تقریب میں اس قدر خوش تھا کہ اس نے کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔
شایان نے سر عام کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پراپنی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیں ۔ ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان نے دوسروں کو چیلنج بھی کیا کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے ۔
سرعام ہوائی فائرنگ کے اس واقعے سے چارسدہ پولیس بے خبر رہی ۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔