چارسدہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

چارسدہ (92 نیوز) چارسدہ اور مردان میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کرلیا۔
لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے پشاور چارسدہ روڈ بلاک کر دیا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تاجر برادری نے بھی دکانیں بند کر کے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا حکومت لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے وعدے پورے کرے۔
مردان میں بھی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
مشتعل مظاہرین نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کرلیا، واپڈا ور سوئی گیس حکام کے خلاف شدید نعرے بازی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لوگوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔