Monday, December 5, 2022

چارسدہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چارسدہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چارسدہ (92نیوز) چارسدہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں راکٹ لانچر اور دستی بم شامل ہیں۔ مردان میں سرچ آپریشن کے دوران بھی اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تخت بھائی روڈ پر کارروائی کی اور تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 9 دستی بم، اڑتیس گرنیڈ کوف اور دس راکٹ لانچر، پرائماکارڈ اور ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں۔

چارسدہ پولیس نے پکڑے جانے والا گولہ بارود بم ڈسپوزل یونٹ سے کلیئر کرانے کے بعد قبضے میں لے لیا۔ ضلع مردان میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کلاشنکوف، پانچ بندوقیں اور چھ پستول برآمد کر کے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔