Saturday, December 3, 2022

چارسدہ : لڑکیوں کے سکول میں 6 مسلح افراد گھس گئے

چارسدہ : لڑکیوں کے سکول میں 6 مسلح افراد گھس گئے
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں دہشت گردوں کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اور علاقہ مکینوں کی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں 6 مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول میں گھس کر سکول انتظامیہ کو دھمکیاں دیں۔ مقامی لوگوں نے مزاحمت کرتے ہوئے مسلح افراد کو بھگا دیا۔ علاقے کے لوگوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ شبقدر کے گاوں مردانہ میں مقامی لوگوں کو طالبات کے لئے قائم سکول میں 6 مسلح افراد کے اندر ہونے کی اطلاع ملی تو وہ بڑی تعداد میں سکول کے گرد جمع ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مزاحمت پر مسلح افراد سکول سے نکل کر فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع کو کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سکول انتظامیہ کو دھمکیاں بھی دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔