Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چارسدہ ، 2 گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ ، 2 گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
August 12, 2018
چارسدہ (92 نیوز) چارسدہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ چارسدہ کےعلاقہ رجڑ میں گھریلو تنازع پر دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے میاں بیوی جبکہ دوسرے گروپ کے تین بھائی اور ایک خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں ایک راہگیر بچہ فواد بھی شامل ہے۔