Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چارج سنبھالتے ہی ڈی جی رینجرز کا کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

چارج سنبھالتے ہی ڈی جی رینجرز کا کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ
December 21, 2016

کراچی (92نیوز) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ۔ ڈی جی رینجرز نے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کراچی آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے منصب سنبھالتے ہی کراچی میں رینجرز کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی کے قیام امن میں سندھ رینجرز کے کردار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردوں، عسکری ونگز، اغواکاروں اوربھتہ خوروں کے خلاف آپریشن بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افراد کے مذموم مقاصد کو جڑ سے اکھاڑ کر کراچی میں پائیدار امن یقینی بنائیں گے۔