Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چائنہ کٹنگ کیس ، مصطفی کمال کو جواب جمع کرانے کیلئے پانچ دن کی مہلت

چائنہ کٹنگ کیس ، مصطفی کمال کو جواب جمع کرانے کیلئے پانچ دن کی مہلت
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینٹی کرپشن نے چائنہ کٹنگ کیس میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کو پانچ دن کی مہلت دے دی۔ مصطفی کمال قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سوالات کا جواب دیں گے۔ اینٹی کرپشن نے پی ایس پی سربراہ کو 12 سوالات پر مبنی سوالنامہ  بھی دے دیا ہے۔ مصطفی کمال سے پوچھا جائے گاکہ  آپ نے کس قانون کے تحت رفاعی  زمین رہائشی مقاصد کے لیے الاٹ کی۔ سوالنامے میں رفاعی زمین بحالی منصوبے کے تحت 7 ہزار افراد میں چائینہ کٹنگ کے ذریعے کیوں تقسیم کی گئی  کا سوال بھی موجود  ہے۔ یہ بھی پوچھا جائے گا کہ لائینز ایریا بحالی منصوبے متاثرین کے بجائےتمام کے تمام پلاٹ حاصل کرنے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سےکیوں ہے۔ مصطفی کمال کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ رفاعی زمین ٹی پی ٹو منصوبے کے لیے مختص تھی  ، کیسے ہزاروں افراد کو الاٹ کی گئی۔ مصطفی کمال سے یہ بھی پوچھاجائے گاکہ کیا آپ کے یہ اقدامات عہدے کے ناجائز استعمال اور کرپٹ پریکٹس میں شامل نہیں ہوتے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق افسران پر 82 ایکڑ رفاعی زمین چائینہ کٹنگ کرکے من پسند افراد کے حوالے کرنیکا الزام ہے۔