Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چائنہ اوپن : رافیل نڈال اور نوواک جاکووچ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

چائنہ اوپن : رافیل نڈال اور نوواک جاکووچ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
October 7, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ چین کے شہر بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ ابتدائی روز نوواک جاکووچ اور رافیل نڈال نے اپنے میچز جیت لئے۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے اٹلی کے سمون بولیلی کو شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ ٹاپ سیڈ جاکووچ نے آسان مقابلے کے بعد چھے ایک اور چھے ایک سے کامیابی حاصل کی۔ سپین کے رافیل نڈال نے اپنے سابق بال بوائے وو ڈی کو ہرایا۔ انہوں نے چینی حریف پر چھے چار اور چھے چار سے فتح پائی۔ کینیڈا کے ویزک پوس پیسل، تائیوان کے لو ین اور اسپین کے ڈیوڈ فریئر نے بھی اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔