Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکرلنگڑا کے ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع

چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکرلنگڑا کے ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں۔ آئندہ سماعت پر شاکر لنگڑا پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے میں سیکڑوں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں۔ آئندہ سماعت پر ملزم شاکر لنگڑا پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا کے علاج اور جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ نیب کے مطابق ملزم نے کے ایم سی کے ڈی اے افسران کے ساتھ مل کر سرجانی میں بڑے پیمانے پر چائنہ کٹنگ کی۔ ملزم نے ٹو ایٹی ون نجی اور پندرہ سے زائد رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کر کے فروخت کیا۔ احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کے الزام میں ملزم شاکر لنگڑا اور ایم کیوایم کے احسن عرف چنو ماموں کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔