Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چائنا فیشن ویک کے آن لائن شو میں شائقین کی بھرپور دلچسپی

چائنا فیشن ویک کے آن لائن شو میں شائقین کی بھرپور دلچسپی
May 4, 2020
بیجنگ (92 نیوز) کورونا وائرس کوشکست دینے والا چین معمول کی سرگرمیوں کی جانب رواں دواں ہے، چائنا فیشن ویک کے آن لائن شو میں شائقین بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، شو سات مئی تک جاری رہے گا۔ سالانہ چائنا فیشن ویک کا آن لائن شو بیجنگ میں جاری ہے، روشنیاں، موسیقی اور ماڈلز کی وہی بہار مگر ریمپ کے دونوں طرف شائقین ماڈلز کو سراہنے کیلئے موجود نہ تھے، جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے مارچ میں ملتوی ہونے والے چائنا فیشن ویک 2020میں خواتین اور مرد ماڈلز نے موسم سرما اور موسم خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پرکیٹ واک کا مظاہرہ کیا۔ شو کو ٹی وی کیساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا سائٹ پر لائیو دکھایا جا رہا ہے، سات مئی تک جاری رہنے والے چائنا فیشن ویک میں 170 سے زائد مختلف برانڈز کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔