Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس کل طلب

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس کل طلب
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا گیا۔ نئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے، ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارہ مارچ کو چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔

چیئرمیں سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلا س کل شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ ایوان بالا سے 52 ارکان کی چھ سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کے بعد نو منتخب سینیٹرز 12 مار چ کو حلف لیں گے۔

سینیٹ کے نئے چیئرمین و ڈپٹی سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اطلاعات شبلی فراز، عامر ڈوگر، علیم خان سے ملاقاتیں۔۔ ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ کے نمبر گیم پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے اب تک دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطوں سے آگاہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد ،سنیٹر کہدہ بابر، مرزا آفریدی، احمد خان، منظور کاکڑ عبدالقادر سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اُمیدوار کی سینیٹ چیئرمین انتخابات میں کامیابی کے لیے حکومتی وفد دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرے گا۔