Saturday, July 27, 2024

پی کے اور ڈیرن سیمی کا روپ دھارے نوجوان میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے

پی کے اور ڈیرن سیمی کا روپ دھارے نوجوان میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے
March 21, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں جہاں کرکٹ کا بخار ہے وہیں دلچسپ کرداروں کا روپ دھارے  افراد  دنیا کو امن ومحبت کے پیغام دینے میں اپنا پنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔

پی کے  کے کردار میں ڈھلے شخص نے  غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن کا پرچار کرنے والا ملک ہے  جبکہ  دہشتگردی ماضی کا قصہ بن چکی ہے ۔

اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کا روپ دھارے نوجوان کے بھی خوب چرچے رہے ،92 نیوز سے گفتگو میں ڈیرن سیمی کے دیوانے نے گانے بھی سنائے اور امن و محبت کے  مشن میں اپنا خوب حصہ ڈالا۔