Thursday, October 6, 2022

پی ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول

پی ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول
کراچی (92 نیوز) حکومتی اپیلیں مسترد، اپوزیشن نے حکومت کےخلاف جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں عوام کے ہر حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔ پارلیمنٹ میں آواز نہیں اٹھا سکتے تو مجبوراً سڑکوں پر آنا ہوگا۔ سلیکٹڈ حکومت کے دن ختم ہوچکے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کراچی بار کے ممبر تھے، ہر فورم پر وکلاء ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ایم آر ڈی کی تحریک میں بھی امید کرتے ہیں وکلاء ہمارے ساتھ ہیں۔ جب تک وکلاء ساتھ ہیں ہمارے کارکنان محفوظ ہیں، جس لائرزمہم کا آغاز اس کراچی بار سے ہوا، وہ رول آف لاء کیلئے کیا تھا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوگا۔ انہوں نے دوران تقریر وکلاء کو ماسک لگانے کی درخواست کی۔