Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کے حیدرآباد میں پاور شو کے لیے پنڈال سج گیا

پی ڈی ایم کے حیدرآباد میں پاور شو کے لیے پنڈال سج گیا
February 9, 2021

حیدر آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کے حیدرآباد میں پاور شو کے لیے پنڈال سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری ہے، خواتین کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، پی ڈی ایم کے اہم رہنماء بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسہ گاہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ، شرجیل میمن اور عاجز دھامرا اور دیگر موجود ہیں جبکہ مرکزی قائدین کی آمد کا انتظار ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کی جلسہ گاہ میں موجود کارکنان پرجوش ہیں، پارٹی نغموں پر رقص کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء ناصرشاہ، شرجیل میمن اور عاجز دھامرا سمیت دیگر جلسہ گاہ پہنچ گئے، مرکزی قائدین کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا یہ جلسہ نااہل کٹھ پتلی حکومت کیخلاف فیصلہ دے گا، عدم اعتماد کی تحریک آئے گی تو ان کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

ناصر شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ علاقہ بھٹو کے شیدائیوں کا علاقہ ہے، جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا۔